آئینی مدت پوری ہونے پر بی آر ایس او کا کابینہ تحلیل، آرگنائزنگ باڈی تشکیل

بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آئینی مدت پوری ہونے پر تنظیم کا کابینہ تحلیل کردیا گیا ہے اور آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں میران بلوچ آرگنائزر اور شیر ھان  بلوچ ڈپٹی آرگنائزر منتخب ہوئے ہیں۔ آرگنائزنگ باڈی تین ما ہ کے اندر بی آر ایس او کے چھوتے کونسل سیشن کی تیاریوں کو مکمل کرنے اور کونسل سیشن کے قیام کو ممکن بنانے کا زمہ دار ہوگا۔

بلوچ  ریپبلکن اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  آئینی مدت پوری ہونے پر مرکزی کابینہ تحلیل کرکے آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاستی عسکری اداروں نے بلوچستان اور پاکستان بھر میں بی آر ایس او کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے تنظیم کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایک پُرامن طلبا تنظیم ہونے کے باوجود بی آر ایس او کے کارکنان اور رہنماوں پر ریاستی کریک ڈاون کئی سالوں سے جاری ہے جو عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے۔  ہر طرح کے کٹھن حالات اور مشکلات کے باوجود تنظیم سے وابستہ کارکنان اور رہنماوں نے اپنی زمہ داریاں نبھانے کی ہر ممکن کوششیں کیں ہیں  اور اس دوران تنظیم کے بہت سے سینئر ساتھی ریاستی عسکری اداروں کے ہاتھوں جبری طورپر لاپتہ ہوئے جو آج تک ریاستی اداروں کے غیر قانونی قید میں ہیں لیکن اس کے باوجود تنظیم نے اپنا مشن جاری رکھا اور آگے بھی بی آر ایس او بلوچ قومی سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کریگا۔