مرحوم خیربخش مری کا کردار محکوم و مظلوم اقوام کے لیے مشعلِ راہ ہے

بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے مرحوم خیربخش مری کی چھوتی بھرسی کے مناسبت سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیربخش مری فخرِ بلوچ ہے اور انکا کردار محکوم و مظلوم اقوام کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

بی آر ایس او کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ خیربخش مری نے اپنی پوری زندگی بلوچ قومی آزادی و بلوچ قومی شناخت کے تحفظ میں صرف کردی اور تکالیف و مشکلات کی پرواہ کئے بغیر بلوچ قوم کی خدمت کرتے رہے، بلوچ قوم کی آنے والی نسلیں مرحوم شیر بخش مری کی خدمات و قربانیوں پر فخر کریں گے۔

قابض پاکستانی ریاست نے مرحوم خیربخش مری پر ہرطرف سے دباو ڈالا تاکہ وہ آزادی کی جدوجہد سے دستردار ہوجائے لیکن انہوں نے ریاستی سازشوں اور ہتکنڈوں کا مقابلہ کیا اور اپنی آخری سانس تک بلوچ قومی آزادی کے موقف پر قائم رہے۔

بی آر ایس او کے ترجمان نے مزید کہا کہ بابا مری کو جسمانی طورپر ہم سے بچھڑے چار سال ہوگئے ہیں لیکن بلوچ قومی تحریک سے وابستہ فرزندانِ بلوچ گلزمین انکے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر انکی فکر و نظریات پر عمل پیراں رہتے ہوئے آزادی کی جانب گامزن ہیں۔

بی آر ایس او مرحوم خیر بخش مری کو انکی گراں قدر  قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، اور یہ عزم کرتی ہے کہ مرحوم کے فکر و نظریات پر عمل پیرا رہتے ہوئے بلوچ قومی آزادی کو ممکن بنایا جائے گا۔